خیبر پختونخوا اسمبلی: سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کیلئے 16 امیدوار میدان میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کے پی اسمبلی—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن کے جنرل نشست پر 3 امیدوار جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
جنرل نشست کے لیے جے یو آئی، پی پی پی اور ن لیگ کا ایک ایک امیدوار ہے۔
خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا۔
خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 6 امیدوار ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے صرف جے یو آئی کا 1 امیدوار فہرست میں شامل ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی ان 2 نشستوں کے لیے 5 امیدوار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار ہیں، خواتین امیدواروں میں سے 3 کا تعلق پی ٹی آئی اور 1 کا پیپلز پارٹی سے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نشستوں کے لیے میں سینیٹ سینیٹ کی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔