مخصوص سیٹوں کی بحالی: پنجاب اور پختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ کی 13 نشستوں پر انتخابات کے لیے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو منعقد ہوگی۔ ان میں خیبرپختونخوا سے 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔ یہ وہی نشستیں ہیں جن پر انتخابات اپریل میں ہونے تھے، تاہم صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔
اب چونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کا حکم جاری کیا، تو الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو ان ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرکے عملدرآمد یقینی بنایا۔ اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو حلف برداری کے لیے خطوط بھی روانہ کر دیے ہیں۔
اس پیش رفت کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا سے ثانیہ نشتر کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست پر بھی الیکشن کمیشن نے الگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس نشست کے لیے پبلک نوٹس 9 جولائی کو جاری ہوگا، کاغذات نامزدگی 10 اور 11 جولائی کو جمع ہوں گے، جانچ پڑتال 16 جولائی کو ہوگی اور پولنگ 31 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔
اسی طرح پنجاب سے سینیٹر ساجد میر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر بھی انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جولائی کو جاری کرے گا جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ 21 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگی۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں بھی سرگرمیوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر بھی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر 8 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی کو داخل کیے جا سکیں گے، جانچ پڑتال 14 جولائی کو ہوگی جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 24 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اسمبلی میں نشستوں پر جولائی کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔