پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دائیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئی، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جنہیں حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا
5 بچوں کی ہلاکت دائیوں کے غیر تربیت یافتہ طریقہ استعمال سے ہوئی، 3 نجی اسپتال سیل کر دیے گئے، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر تھے، بچوں کی آمد، علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ کروایا گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبر کی تردید کردی۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز سے منسوب کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025ء کے ترقیاتی پروگرام میں بھی اسپتال کی فنڈنگ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام سے ہی رکھی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کےلیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم کیے جائیں گے، جس کی پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔
قبل ازیں وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا تھا کہ لاہور کے جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد پر اسپتال کا نام مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیک رکھا گیا ہے۔
بورڈ آف گورنرز نے چند ماہ پہلے یہ فیصلہ کیا تھا، جناح اسپتال سے ملحقہ کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا نام پی آئی سی 2 تھا جبکہ کارڈیک انسٹیٹیوٹ کی دستاویزات میں نام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تھا۔