غزہ میں بچوں کیخلاف لڑی گئی انسانی تاریخ کی پہلی جنگ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں غزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا، جہاں مختصر وقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا حملہ تاریخ ِانسانی میں معصوم و فرشتہ صفت بچوں کے خلاف انجام پائی دنیا کی پہلی جنگ ہے، جس میں’’50 ہزار‘‘ سے زائد بچے جاں بحق اور معذور ہوچکے، ہزارہا زخمی ہیں اور اب لاکھوں بھوک و پیاس کی وجہ سے دم توڑ سکتے۔ آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں غزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا، جہاں مختصر وقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔ عالم یہ ہے کہ وسائل نہ ہونے سے بے ہوش کیے بغیر زخمی بچوں کے بازو یا ٹانگیں کاٹی جا رہی ہیں کہ ان کی جان بچ سکے۔ اسرائیل نے ان بچوں کو بھی نشانہ بنایا، جو امداد لینے جمع ہوئے تھے۔ آج غزہ بچوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل جنگ بندی اور امن کیخلاف ہے، حماس رہنماء اسامہ حمدان
اپنے ایک بیان میں اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کیوجہ اسرائیلی جارحیت ہے، امریکا کی بھی جنگ بندی کیلئے پوزیشن واضح نہیں، امریکا دنیا میں نیتن یاہو کا امیج بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے رہنماء اُسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی اور امن کیخلاف ہے۔ حماس رہنماء اُسامہ حمدان نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے سیز فائر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، حماس نے جنگ بندی کیلئے مکمل لائحہ عمل پیش کیا، ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں۔ اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کی وجہ اسرائیلی جارحیت ہے، امریکا کی بھی جنگ بندی کے لئے پوزیشن واضح نہیں، امریکا دنیا میں نیتن یاہو کا امیج بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔