data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر اصلاحِ معاشرہ اور نظامِ زندگی کی تبدیلی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہے۔اپنے معاشرے سے جھوٹ، بددیانتی، کرپشن، بے ایمانی اور لا قانونیت کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ایسا نظام قائم کرنا ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں عدل و انصاف پر مبنی ہو۔ جدوجہد صرف چند افراد کی نہیں بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

منعم ظفرخان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان جو ہمارے حقیقی معاون، حامی اور دست و بازو ہیں، اس جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کا سالانہ اجتماعِ عام 21تا23نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے جا رہا ہے یہ اجتماع اسی دعوتی و انقلابی مشن کی ایک عظیم کڑی ہے۔کارکنان اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، اپنے علاقوں میں لوگوں کو اس عظیم مقصد کے لیے متحرک کریں اور اس اجتماع کے انتظامات کے لیے دل کھول کر فنڈ جمع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے علاقہ گلشن معمار میں ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد، سیکریٹری ضلع ابوالخیر ملک، صدر پبلک ایڈ کمیٹی ابوالضیاء پرویز،ناظم علاقہ گلشن معمار فخر شبیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں علاقہ گلشن معمار کے ذمہ داران، کارکنان اور ممبران جماعت اسلامی کی بڑی تعداد شریک تھی۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک ایسی تحریک ہے جو اعلائے کلمۃ الحق کی دعوت کے لیے سالہا سال سے معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کو ادا کر رہی ہے۔ ہم اصلاحِ معاشرہ اور نظامِ عدل کے قیام کی جدوجہد میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔یہ مشن دعوت الی اللہ کا مشن ہے، جو انبیاء علیہم السلام کی میراث ہے۔ ہم اسی پیغامِ انبیا کے امین ہیں اور اسی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر قوت، صلاحیت اور جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہیں۔

عرفان احمد نے کہاکہ آج ہم یہاں اس عزم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں کہ ہم اپنے دین کو معاشرے میں عام کریں گے، ظلم و ناانصافی کے نظام کے مقابلے میں عدل و انصاف کا قرآنی نظام قائم کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جماعت اسلامی ایک تحریکِ ہے،ہمارا مقصد صرف باتیں کرنا نہیں بلکہ عمل کے میدان میں اترنا ہے۔ہم سب کو اپنے کردار، اپنے قول اور اپنے عمل سے لوگوں کے دل جیتنے ہیں۔ماہِ نومبر میں مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماعِ عام ہماری جدوجہد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ کارکنان اجتماع میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کی جدوجہد کے لیے

پڑھیں:

ڈہرکی: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع گھوٹکی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جکھرو بھی ساتھ موجود ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماعِ عام۔ 1963ء کی یادیں
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام ، ممتاز حسین سہتو کی ہندوبرادری سے ملاقات
  • ڈہرکی: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع گھوٹکی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جکھرو بھی ساتھ موجود ہیں
  • اصلاح معاشرہ اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں سب کو ملکر بھرپور کردار ادا کرنا ہے ٗمنعم ظفر خان
  • فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے‘فرحانہ شہاب
  • حافظ نعیم الرحمن کا نومبر میں بدل دو نظام تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، صابر حسین اعوان
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ادارہ نور حق میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ملاقات و تعزیت کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام “نظام بدلو تحریک” کا ولولہ انگیز پڑاؤ ہوگا، نگہت قریشی