Express News:
2025-07-03@08:10:53 GMT

غزہ میں بچوں کے خلاف لڑی گئی انسانی تاریخ کی پہلی جنگ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

لاہور:

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان  جیمز ایلڈر نے انکشاف کیا ہے غزہ پر اسرائیل کا حملہ تاریخ ِ انسانی میں معصوم و فرشتہ صفت بچوں کے خلاف انجام پائی دنیا کی پہلی جنگ ہے جس میں’’ 50 ہزار‘‘ سے زائد بچے جاں بحق اور معذور ہو چکے، ہزارہا زخمی ہیں اور اب لاکھوں بھوک و پیاس کی وجہ سے دم توڑ سکتے۔

آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میںغزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا جہاں مختصروقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔

عالم یہ ہے وسائل نہ ہونے سے بے ہوش کیے بغیر زخمی بچوں کے بازو یا ٹانگیں کاٹی جا رہی ہیں کہ ان کی جان بچ سکے ۔ اسرائیل نے ان بچوں کو بھی نشانہ بنایا جو امداد لینے جمع ہوئے تھے۔آج غزہ بچوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچوں کے

پڑھیں:

اسرائیل کا فضائی حملہ، انڈونیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان سلطان اہلیہ بچوں سمیت 67 افراد شہید

غزہ (اوصاف نیوز) صیہونی فوج نے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کی نئی پیش کش کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
سیز فائر امریکا کے نہیں پاکستان کے ڈر سے کیا، جے شنکر کا اعتراف

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا فضائی حملہ، انڈونیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان سلطان اہلیہ بچوں سمیت 67 افراد شہید
  • غزہ میں بچوں کیخلاف لڑی گئی انسانی تاریخ کی پہلی جنگ
  • کراچی: رئیس گوٹھ کے قریب گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
  • واقعہ کربلا ایثار و فداکاری اور اعلی انسانی اقدار کا مظہر ہے، علامہ شبیر میثمی
  • راولپنڈی میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
  • انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے مقبوضہ کشمیر کو ایک پرتشدد تنازعہ میں تبدیل کر دیا ہے، مقررین
  • مون سون کی پہلی بارش میں کراچی کا بُرا حال، کئی سڑکیں اور علاقے زیرآب،حادثات میں2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق
  • ایران اسرائیل جنگ: 935 ایرانی شہری شہید، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل
  • تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 25ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا