ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ سرحدی آمدورفت کا سلسلہ معطل کر دیا تھا جس کے بعد تفتان، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت دیگر کراسنگ پوائنٹس کو پیدل سمیت تمام اقسام کی نقل حرکت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

اس دوران ایران سے متصل علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے علاوہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟

مقامی افراد کے مطابق سرحد پر آمدرفت بند ہونے سے جہاں غذائی قلت پیدا ہونے لگی تھی وہی بازاروں میں موجود اشیاء کے دام آسمان کو چھونے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری نے بھی جنم لے لیا تھا۔

تاہم اب امریکا کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہونے کے بعد حکومت بلوچستان کی جانب سے سرحدوں کو کھولنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم شاہوانی کے مطابق ایران اور اسرائیل جنگ بندی کے بعد سرحدی علاقے تفتان میں اشیاء خوردونوش کی صورتحال معمول پر آنا شروع گئی۔ ایران سے تفتان کے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ جنگ بندی کے بعد بارڈر سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل بھی شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے ایران سے متصل کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند

ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل ہونے سے ان کی قیمت میں بھی کمی آگئی۔ جنگ کےدوران تفتان میں ایرانی پیٹرول 250 سے 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔ جنگ بندی کے بعد ایرانی پٹرول کی قیمت 170 سے180روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پنجگور کے مقامی شخص برکت مری نے وی نیوز کو بتایا کہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ بازاروں کی رونقیں بحال ہیں جبکہ پیٹرول اور اشیاء خوردونوش علاقے میں دستیاب ہے البتہ اشیاء خوردونوش بالخصوص چاول، چینی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں جس سے علاقہ مکین پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب تربت کے مقیم ماجد صمد نے وی نیوز کو بتایا کہ دیگر سرحدی علاقوں کی طرح تربت میں بھی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ اشیاء ضرورت بازار میں دستیاب ہیں جبکہ قیمتیں بھی کم  ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم پیٹرول کی ترسیل کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے پیٹرول دستیاب نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران اسرائیل جنگ ایرانی پیٹرول بلوچستان تفتان بارڈر سرحدی علاقہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران اسرائیل جنگ ایرانی پیٹرول بلوچستان تفتان بارڈر سرحدی علاقہ اشیاء خوردونوش ایرانی پیٹرول ایران اور کی ترسیل شروع ہو کے بعد

پڑھیں:

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ راغب نعیمی 

لاہور (این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے گلگت بلتستان، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر ِ افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے سیلابی ریلوں سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں۔محفوظ رہائش، خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔نقصانات کے ازالے کے لیے مؤثر اور شفاف اقدامات کیے جائیں۔ یہ وقت قومی یکجہتی، خدمت اور امداد کا ہے۔ ریاستی اداروں، فلاحی تنظیموں، مساجد و مدارس اور عام شہریوں کو چاہیے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے ہمیں دکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کا درس ملتاہے۔ متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں‘زخمی افراد کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • عنوان: موجودہ عالمی حالات
  • ایرانی مسلح افواج کا امریکا اور اسرائیل کو نیا انتباہ کیا ہے؟
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں، راغب نعیمی
  • سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ راغب نعیمی 
  • کیا اسرائیل ایک نئی جنگ شروع کرنے والاہے؟
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام
  • ایف آئی اے بلوچستان کا انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • مہنگائی میں پھرسے اضافہ، ایک ہفتےمیں کونسی چیزکتنی مہنگی ہوئی؟
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کو طول نہیں دینا چاہتے ، چینی وزیر خارجہ
  • ایران: جالوت کے مقابلے میں داؤد (ع)