بھارت کی آبی جارحیت رُکی نہیں، اب تلبل ہائیڈرو پروجیکٹ پر کام شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا جو محاذ کھولا تھا وہ ابھی بند نہیں ہوا۔ آبی جارحیت جاری ہے۔ بھارت نے اب دریائے جہلم پر تلبل پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی تعمیل روک دی ہے۔
منی کنٹرول ڈاٹ کام نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ پانی روک کر معاملات کو مزید الجھانے کے درپے ہے۔ تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے مودی سرکار نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں اِس بات کی گنجائش موجود ہے کہ بھارت اپنی جغرافیائی حدود میں اپنے حصے کے دریاؤں کے پانی کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق استعمال کرے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بتایا ہے کہ تلبل پروجیکٹ کے حوالے سے منصوبہ سازی، حکمتِ عملی اور دستاویزات کی تیاری کی سطح پر کام شروع ہوچکا ہے۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک سال کے اندر کاغذی کارروائی مکمل کرلی جائے تاکہ جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے۔
منی کنٹرول ڈاٹ کام کے مطابق بھارت نے دریائی پانی کی تقسیم کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے اور اب دریائی پانی پر اپنی بالا دستی قائم کرکے اُسے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے بروئے کار لانا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پر کام شروع بھارت نے
پڑھیں:
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش شروع، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
اسلام آباد:جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور ادارہ ہائی الرٹ پر ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق ادارے کا فیلڈ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ بارش کی شدت کے پیش نظر نالہ لئی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاہم فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطرے کی سطح سے نیچے ہے۔ تاہم ادارہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش پی ایم ڈی کے مقام پر جبکہ 38 ملی میٹر شمس آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری واسا کی ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔