کامسٹیک کے تحت معیارِ تعلیم و جامعات کی درجہ بندی پر عالمی ورکشاپ شروع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—جنگ فوٹو
اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیرِ اہتمام میں ’معیارِ تعلیم اور جامعات کی درجہ بندی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ شروع ہو گئی۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں، ماہرینِ تعلیم، وائس چانسلرز، کوالٹی انہانسمنٹ سیلز (QECs) کے ڈائریکٹرز اور او آئی سی کے رکن ممالک سے آئے ہوئے دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ساکھ، ترقی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے معیارِ تعلیم کی یقین دہانی (Quality Assurance) کلیدی اہمیت رکھتی ہے، یہ محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ تعلیمی استحکام اور پائیدار ترقی کا بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوشش اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف (SDG-4) کے حصول میں معاون ثابت ہو گی، ورکشاپ میں 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد ماہرین اور 300 سے زائد تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے آن لائن اور فزیکل حیثیت میں شرکت کی۔
ورکشاپ کے مقاصد میں تعلیمی معیار کے ذریعے جامعات کی درجہ بندی اور ساکھ کو بہتر بنانے، مختلف تعلیمی نظاموں میں بہترین تجربات کا تبادلہ، شفافیت و جوابدہی کو فروغ دینا، مانیٹرنگ و ایویلیوایشن کے نظام کو مستحکم کرنا اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ریسرچ، جدت اور ملازمت کے مواقع کو بہتر بنانا شامل تھا۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول اور ڈاکٹر جینیفر کول رائٹ سمیت ماہرین نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی آف لیسٹر کے تجربات کو بطور کیس اسٹڈی پیش کیا۔
ماہرین نے اس موقع پر زور دیا کہ مسلم دنیا کی جامعات کو باہمی تعاون، تجربات کے تبادلے اور معیارِ تعلیم کے نظام کو بہتر بنا کر عالمی سطح پر مؤثر مقام حاصل کرنا ہو گا، ورکشاپ کو مسلم دنیا کی جامعات کے درمیان مکالمے اور تعاون کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی عرضی پر سپریم کورٹ کا حکومت سے جواب طلبی
سینیئر ایڈووکیٹ نے درخواست گزاروں کیطرف سے کہا کہ مودی حکومت نے دفعہ 370 کو رد کرنے کے جواز پر سماعت کے دوران مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے سلسلے میں اس عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے ونود چندرن کی بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ظہور احمد بٹ اور عرفان حفیظ لون کی درخواستوں پر آٹھ ہفتوں کے اندر اپنا موقف پیش کریں۔ بنچ کے سامنے تشار مہتا نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا فیصلہ کرنے کے ضمن میں بہت سے حقائق پر غور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے (حکومت) انتخابات کے بعد مکمل ریاست کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ملک کے اس علاقے میں صورتحال کچھ عجیب ہے۔
اس پر سینیئر ایڈووکیٹ گوپال شنکر نارائنن نے درخواست گزاروں کی طرف سے کہا کہ مودی حکومت نے دفعہ 370 کو رد کرنے کے جواز پر سماعت کے دوران مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے سلسلے میں اس عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی۔ اس یقین دہانی پر اب 21 ماہ گزر چکے ہیں۔ ان کی دلیل پر بنچ نے کہا کہ پہلگام (دہشت گردانہ حملہ) میں جو کچھ ہوا اسے آپ نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو کو ریاست کے درجہ کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ 22 اپریل 2025ء کو دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پہلگام میں 26 سیاحوں کو ان کا مذہب پوچھ کر قتل کر دیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں نیٹ ورک کے خلاف "آپریشن سندور" کے تحت مسلح آپریشن کیا گیا تھا۔ اکتوبر 2024ء میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کو بروقت بحال نہ کرنا وفاقیت کے نظریے کی خلاف ورزی ہے جو آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔