غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس )غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، طبی عملہ آنسو چھپاتے ہوئے امداد میں مصروف ہے۔فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 643 ہوگئی، 1 لاکھ 70 ہزار 655 فلسطینی زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سیزفائر کا دعوی کرتا ہے مگر غزہ بھر میں گولیاں اب بھی چل رہی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو سدھرنا ہوگا، انسانی لاشوں پر سیاست بند کرے، حماس درست رویہ اختیار کرے ورنہ اسے ختم کر دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رفاہ میں اسرائیلی فوج پر حملے کا الزام مسترد کر دیا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت بند نہ ہوئی تو یرغمالی کی لاش کی حوالگی مخر کر دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد سہیل آفریدی آج خیبرپختونخوا کابینہ بنائیں گے پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق متنازعہ ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ پر حملوں سے قبل اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کردیا تھا، اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر تازہ فضائی حملوں سے قبل امریکی انتظامیہ کو اپنے اقدامات کے بارے میں مطلع کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے حملوں سے پہلے واشنگٹن کو اپنے منصوبے سے آگاہ کیا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس اطلاع کی تاحال نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے احکامات پر صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی، جس دوران ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے جا گرا۔ حملے کے نتیجے میں اسپتال کے مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق، 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل 125 بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جن میں 94 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 10 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس پر 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر کی ثالثی میں باضابطہ دستخط ہوئے تھے۔ تاہم کچھ دنوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔