data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ /تل ابیب/جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں مسلسل دوسرے روز بارش سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اسرائیلی حملوں کے باعث تباہ حال علاقے میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔ موسم سرما کی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، بارش کا پانی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں داخل ہوگیا۔ ناقابلِ برداشت ٹھنڈ سے پناہ گزین خیموں میں  موجود 8 ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔ مسلسل بارش سے غزہ شہر میں 5 مخدوش عمارتیں بھی گر گئیں۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ امداد پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث 15 لاکھ بے گھر فلسطینی اب بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ مسترد کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو غلط اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا، مزاحمتی تنظیم نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے سے متعلق رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں قابض حکومت کے جھوٹ اور الزامات کے پروپیگنڈے کو دہرایا گیا، رپورٹ کا مقصد اشتعال پھیلانا اور مزاحمتی فورسز کا تاثر مسخ کرنا ہے۔ شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں گزشتہ روز ایک فلسطینی ڈاکٹر قابض اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’انروا‘‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ میں انسانی حالات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، غزہ میں بے گھر لوگوں کے خیمے پانی میں ڈوبنے سے شدیدا نسانی المیہ رونما ہوچکا ہے‘۔ لازارینی نے “ایکس’’ پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں لکھا کہ غزہ کے وہ لوگ جنہوں نے سب کچھ کھو دیا ہے، موسم کی خرابی کے باعث ایک نئی مصیبت کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں ۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے مقبوضہ مغربی کنارے سمیت مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی توسیع پذیر آباد کاری کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعے کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام آباد کار بستیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔  انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں قابض اسرائیل کی مسلسل فضائی حملے اب بھی بڑی تعداد میں شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں اور بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر تباہ کر رہے ہیں۔کلب برائے اسیران کے صدر’’مؤید شعبان’’ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کی جانب سے مغربی کنارے میں 19 نئی بستیوں کے قیام کی منظوری فلسطینی جغرافیہ کو مٹانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔مؤید شعبان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ شدید جارحیت کی عکاسی کرتا ہے اور واضح طور پر قابض حکومت کے حقیقی مکروہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق