ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے  بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔

پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے  نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سینٹرل جیل نشتر ملتان میں تعینات جیل پولیس اہلکار ٹک ٹاک پر مسلسل دوستی کے لیے مجبور کرتا رہا۔

نوجوان کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنی نجی زندگی اور طلاق وغیرہ کا بتا کر کہا تم اچھے لگے ہو دوستی کرنا چاہتا ہوں چھ ماہ تک دن میں متعدد  مرتبہ رابطہ کرتا اور ملتان آنے کی دعوت دیتا، انکار پر کچھ عرصہ رابطہ ختم کردیا پھر واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے شروع کردیے۔ 

درخواست میں نوجوان نے بتایا کہ ’جواب نہ ملنے پر یکم جون کو دوبارہ ٹک ٹاک پر رابطہ کرکے نمبر لیکر بات کی اور کہا تمھاری خاطر ملتان سے دو ماہ کے لیے پنڈی اڈیالہ جیل  پوسٹنگ  کروا رہا ہوں، جس پر میں نے منع کیا اور وجہ پوچھی تو ملزم نے کہا کہ تم سے دل لگی ہے اور محبت ہوگئی ہے۔

’بعدازاں مسیج کرکے پانچ ہزار روپے ایزی پیسہ مانگے پھر کچھ دن بعد رابطہ کرکےکہا ڈیوٹی پر گیا کسی نے بکسے سے پیسے نکال لیے، کھانے پینے کے لیے بھی پیسے نہیں بچے، پھر مزید پیسوں کا تقاضہ کیا‘۔

نوجوان کے مطابق انسانی ہمدردی و دوستی کی خاطر اسکو پانچ ہزار مزید ایزی پیسہ کردئیے، جون میں ہی بار بار ملنے کے اسرار پر  وہ گھر کے  قریب آگیا، اس  سے ملنے کے لیے گیا تو کمرشل مارکیٹ لنچ کیا پھر اس نے مجھے اسلام آباد گھمانے کے لیے کہا، اسلام آباد سے واپس آئے تو اس نےکہا کہ رات زیادہ ہوگئی ہے  اڈیالہ جیل نہیں جاسکتا  فیض آباد کے ہوٹل میں کمرہ لے لیں۔

نوجوان کے مطابق میں پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا ہوں، دو روز سے نیند نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل کے کمرے میں سوگیا مگر جب رات کو اٹھا تو دیکھا کہ جیل کا اہلکار موجود نہ تھا، کچھ دیر بعد آیا تو اُس کے ہاتھ میں برگر تھے۔

’اُس نے مجھے برگر کھانے پر مجبور کیا جس کے بعد مجھے ہوش نہ رہا اور پھر اُس نے زیادتی کر کے ویڈیو بنائی جو مجھے واٹس ایپ پر بھیج کر بلیک میل کیا‘۔

نوجوان کے مطابق پولیس اہلکار اب تک  بلیک میل کرکے مجھ سے 65 ہزار روپے وصول کرچکا ہے، مجھے انصاف فراہم کرکے ویڈیو ڈیلیٹ اور رقم واپس کرائی جائے،

پولیس حکام کا کہنا تھاکہ مقدمہ درج کرلیا ہے مدعی واقعہ تقریبا چار ماہ پرانہ بتایا ہے تاہم تفتیش میں مصروف ہیں جس میں صورتحال واضع ہو گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوجوان کے مطابق پولیس اہلکار ٹک ٹاک پر کے لیے

پڑھیں:

شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی

--فائل فوٹو

شکارپور میں منچر شیخ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں کچے کے 9 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی، ایک اغواء

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بے قابو واٹر ٹینکر نے نوجوان طالب علم کو روند ڈالا
  • کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، طالب علم جاں بحق
  • برطانیہ، 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افغان نوجوانوں کو سزا سنادی گئی
  • شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی
  • برطانیہ: 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افغان نوجوانوں کو سزا سنادی گئی
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • پشاور، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
  • علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف درج