انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے طویل اور شاندار خدمات انجام دینے پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ونڈسر محل میں ایک تقریب کے دوران شہزادی این نے دیا۔
43 سالہ جیمز اینڈرسن نے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔
اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بھی ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اینڈرسن کی شاندار خدمات اور مسلسل کارکردگی نے انہیں کرکٹ کے مداحوں میں ایک لافانی مقام دلایا ہے، اور اب وہ باعزت انداز میں کرکٹ کی تاریخ میں اپنے نام کے ساتھ یاد کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انگلینڈ کے

پڑھیں:

شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے، ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جہاں وہ ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شعیب اختر کی بطور مینٹور شمولیت کو لیگ اور ٹیم دونوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے باضابطہ طور پر ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے اور وہ بی پی ایل کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کو فاسٹ بولنگ، فٹنس، جارحانہ حکمت عملی اور دباؤ میں پرفارم کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔ ان کی موجودگی سے ٹیم کے نوجوان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کا قیمتی تجربہ حاصل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈھاکا کیپیٹلز کی انتظامیہ نے شعیب اختر کو خاص طور پر فاسٹ بولرز کی بہتری، ٹیم کی مجموعی اسٹریٹجی اور میچ کے اہم لمحات میں فیصلہ سازی کے لیے منتخب کیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کا ماننا ہے کہ شعیب اختر کی موجودگی نہ صرف کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرے گی بلکہ شائقین کی دلچسپی میں بھی اضافہ کرے گی۔

خیال  رہے کہ  شعیب اختر کا شمار دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے، جو اپنی تیز رفتار گیندوں اور جارحانہ انداز کے باعث عالمی کرکٹ میں منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ وہ ماضی میں پاکستان کے لیے کئی یادگار فتوحات میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں اور اب کوچنگ و مینٹورنگ کے شعبے میں بھی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق شعیب اختر کا تجربہ بی پی ایل جیسی مسابقتی لیگ میں کھلاڑیوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعہ سے ہو رہا ہے۔ لیگ کے لیے مختلف ممالک کے کھلاڑی بنگلا دیش پہنچ رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی چند پاکستانی کھلاڑیوں کو بی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔ اس طرح بی پی ایل میں پاکستانی کرکٹ کی نمائندگی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شعیب اختر کی بطور مینٹور شمولیت کے ذریعے بھی ہوگی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے، ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور مقرر
  • جان سینا کی آخری فائٹ، لیجنڈ نے مداحوں کو جذباتی کر دیا
  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد
  • بھارت میں اخلاقی پستی اور لیجنڈ کھلاڑی کی مہمان نوازی کی بدترین مثال قائم
  • نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
  • پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں میں نمائشی میچ کا امکان
  • اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا
  • دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘
  • پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز میں معاہدہ