بعد از مجلس مراد علی شاہ نے شیعہ عمائدین سے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سندھ حکومت عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نشتر پارک میں منعقدہ مجلسِ عزا میں شرکت کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور اُن سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ریاض شاہ شیرازی، سینیٹر وقار مہدی، نثار کھوڑو، کمشنر کراچی حسن نقوی، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا اور پاک محرم کے سرور علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ بعد از مجلس وزیراعلیٰ نے شیعہ عمائدین سے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے ملاقات کے دوران کے لیے

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم عاشورہ کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام بمطابق 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عاشورہ کے دوران اسلام آباد کے کن کن علاقوں میں کب کب موبائل فون سروس معطل رہے گی ؟

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں اور دیگر انتظامی اداروں کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے محرم کے دوران حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں محرم الحرام سے متعلق سخت فیصلے، کن چیزوں پر پابندی ہوگی؟

فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، جس کے تحت فوج سول اداروں کی مدد کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے، فوجی اہلکار مقامی پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت اور نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تعطیل عاشورہ 2025 محرم 2025 وفاقی حکومت

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
  • کراچی، سادات امروہہ کے تحت 8 محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ مقام پر اختتام پذیر
  • 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
  • وفاقی حکومت کا عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
  • سبیل امام حسینؑ، مجلس عزاء اور جلوس عزاء پر اعتراض ناقابل قبول ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہلبیت رسولؑ نے اپنا سب کچھ قربان کرکے کفر کے مقابلے میں اسلام کو فتح مند کیا، علامہ حسن ظفر نقوی
  • کربلا میں جو کچھ ہوا وہ درحقیقت عدل اور ظلم کے درمیان فیصلہ تھا، علامہ شہنشاہ نقوی
  • ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل وحید اصغری سے ملاقات
  • محرم الحرام، فیک نیوز کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سسٹم نافذ، خصوصی کنٹرول روم قائم