معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ممکنہ طور پر انہی ادویات کی وجہ سے ان کو دل کا دورہ پڑا۔ 27 جون کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ان کی حالت اچانک خراب ہوئی، جسم لرزنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔ ان کے شوہر پرگ تیگی، والدہ اور چند دیگر افراد اس وقت گھر پر موجود تھے جنہوں نے انہیں فوراً اسپتال لے جایا، لیکن وہ اسپتال پہنچتے ہی انتقال کر گئیں۔

تحقیقات میں گھر سے مختلف ادویات ضبط کی گئی ہیں جن میں اینٹی ایجنگ وائلز، وٹامن سپلیمنٹس اور معدے کی دوائیں شامل ہیں۔ پولیس نے خاندان کے افراد، گھریلو ملازمین اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات قلمبند کیے ہیں، اور ابھی تک کسی قسم کی لڑائی یا تنازعہ کے آثار نہیں ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی پوسٹمارٹم رپورٹ اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کی جائے گی۔ جوان دکھائی دینے کا جنون بعض اوقات مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

شیفالی جروالا نے 2002 میں گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت حاصل کی تھی اور بعد میں فلم مجھ سے شادی کروگی اور ٹی وی رئیلیٹی شوز میں بھی حصہ لیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ کا اقلیتوں کیلئے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمان کے ایوان بالا میں اقلیتوں کےلیے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اقلیتی برادری کے اراکین سینیٹ کے مطالبے پر پارلیمانی کاکس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی فلاح ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی، قومی اسمبلی اراکین کو بھی پارلیمانی کاکس میں نمائندگی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور وزیراعظم بھی میں نے خواتین اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، شہید بینظیر بھٹو نے اقلیتوں، خواتین کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی۔

چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی اداروں میں شمولیت کے خواہاں ہیں، صدر آصف زرداری اقلیتوں کے حقوق اور مساوی مواقع کے لیے پُرعزم ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کے کوٹے میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایوانِ بالا میں اقلیتوں کو 4 فیصد نمائندگی دینے کی تجویز ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کو نمائندگی دینا ناانصافیوں کے ازالے میں مددگار ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی کاکس اقلیتوں کےحقوق کے تحفظ اور فروغ میں کردار ادا کرے گا۔ سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کا کردار تسلیم کرنے کے لیے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی تو میں جوان ہوں‘ دنیا کی معمر ترین مرغی، یہ بڑی بی کتنے سال کی ہیں؟
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی آفات سے اربوں ڈالر نقصان کا انکشاف
  • پنجاب کی نئی حد بندی اور ایک نیا صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
  • لاہور‘ بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
  • چیئرمین سینیٹ کا اقلیتوں کیلئے پارلیمانی کاکس قائم کرنے کا فیصلہ
  • آپریشن بنیان مرصوص پر کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
  • وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی
  • ایف بی آر کو اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے بڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے ‘ خادم حسین
  • انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا
  • کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد