چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 22 سالوں سے اپنا میک اپ نہیں ہٹایا تھا جس کی وجہ سے ان کے چہرے میں عجیب تبدیلی آگئی ہے۔

آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ خاتون گاو اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران میک اپ صحیح طریقے سے نہیں ہٹایا، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر شدید الرجی اور سوجن پیدا ہو گئی۔

گاو نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کی تاکہ دوسروں کو میک اپ کے بعد چہرہ باقاعدگی سے صاف کرنے کی اہمیت سے آگاہ کر سکیں۔ ان کے مطابق، انہوں نے 15 سال کی عمر سے میک اپ استعمال کرنا شروع کیا تھا، جب وہ اپنی ماں کی لپ اسٹک سے متاثر ہوئیں۔ لیکن میک اپ ہٹانا انہیں ”بہت جھنجھٹ“ لگا، اور انہوں نے اصول بنایا کہ ”اگر اگلے دن پھر میک اپ لگانا ہے تو اتارنے کی کیا ضرورت ہے؟“ اس لیے وہ صرف پانی سے چہرہ دھوتی تھیں اور اگلے دن مزید میک اپ لگا لیتی تھیں۔

اگرچہ برسوں تک انہیں مہاسوں (acne) کا سامنا رہا، لیکن ان کے بقول ان کی اسکن عمومی طور پر بہتر حالت میں رہی، لیکن اس وقت تک کہ رواں سال انہیں ایک سنگین الرجک ردِ عمل کا سامنا نہ ہوا جس نے ان کے چہرے کو اس قدر بگاڑ دیا کہ وہ پہچانی نہیں جا سکیں۔

ماہرِ امراضِ جلد سے رجوع کرنے کے بجائے، گاو ایک میڈیکل ایسٹھیٹک کلینک گئیں، جہاں انہوں نے ”اسکن بوسٹر“ انجکشن لگوایا۔ ان کے مطابق اس علاج نے ان کی حالت کو مزید خراب کر دیا، اور ان کے چہرے پر جامنی رنگت آ گئی۔

گاو نے ایک وائرل ویڈیو میں بتایا کہ یہ خارش ناقابلِ برداشت ہے، میں ہر دن گھر میں چھپی رہتی ہوں۔ میں باہر جانے کی ہمت نہیں کرتی۔ میرا پورا چہرہ جھریوں سے بھرا اور بدنما ہو چکا ہے۔ میں نہ باہر جا سکتی ہوں، نہ کسی سے مل سکتی ہوں، نہ دوست بنا سکتی ہوں۔ بدترین حالت میں یہ خارش ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے ہزاروں چھوٹی چیونٹیاں میرے چہرے پر رینگ رہی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق سادہ گھرانے میں پرورش پانے والی گاو نے بعض اوقات سستا فاؤنڈیشن استعمال کیا، جسے وہ اپنی موجودہ حالت کا ممکنہ سبب سمجھتی ہیں۔ تاہم، ماہرین امراضِ جلد اس بات سے متفق نہیں کہ صرف میک اپ یا ناقص صفائی کی عادت اتنے شدید نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

ایک ماہر امراض جلد کا کہنا تھا کہ بائیس سال تک چہرہ مناسب طریقے سے صاف نہ کرنا یقیناً نقصان دہ ہے، لیکن جو علامات ہم یہاں دیکھ رہے ہیں وہ زیادہ پیچیدہ ہیں۔ اس میں سخت کیمیکل والے مصنوعات، ممکنہ سٹیرائیڈ کے غلط استعمال، یا بار بار کیے گئے انجیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔

گاو کے کیس نے چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو (جو کہ ایکس کا چینی متبادل ہے) پر ایک وسیع بحث کو جنم دیا ہے۔ متعدد صارفین حیران ہیں کہ کیا صرف میک اپ صحیح طریقے سے نہ ہٹانے سے ایسا الرجک ردِ عمل پیدا ہو سکتا ہے، یا گاو نے کوئی اور ایسا کام کیا ہے جس سے ان کی جلد کو نقصان پہنچا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ان کے چہرے انہوں نے کے مطابق گاو نے میک اپ

پڑھیں:

مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کروں گا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی غیر رسمی عشائیہ ملاقات کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے ہو گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو پرامن انداز میں ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں، اور مناسب وقت پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

ایرانی حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ایران میں حکومت بدلنے کا فیصلہ صرف اور صرف ایرانی عوام کو کرنا ہے۔ ہمارا مقصد خطے میں استحکام اور امن ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا ہے، تاہم امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جنگ کو روک کر ہم نے دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔ ہم نے دونوں ملکوں کو جنگ کے بجائے تجارت کی پیشکش کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم ہو چکی ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک بڑی مشترکہ کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے تمام پڑوسی ممالک کشیدگی کم کرنے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر جاری حملوں کا نہ رکنا باعثِ تشویش ہے۔ ہم یوکرین کے دفاع کے لیے مزید ہتھیار فراہم کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے معاشی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے، جبکہ چند ممالک کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو حالیہ اقدامات کے نتیجے میں شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی کی ملاقات
  • جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتارہی کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکارہی ہے: نصرت جاوید کا دعویٰ
  • کراچی والوں کو اجرک والی مفت نمبر پلیٹ فراہم کرنیوالی جماعت کے دفتر پر چھاپہ، متعدد گرفتار
  • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
  • خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، کامران مُرتضیٰ
  • جنگ رکوانے کے ٹرمپ کے دعویٰ کا جواب دینا مودی کی ذمہ داری ہے، کانگریس
  • پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی: سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی
  • صدر کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار کیا ہے؟
  • مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان کروں گا، صدر ٹرمپ