ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وائرل ہونیوالی سوشل میڈیا پوسٹ کو مسترد کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

20 جون کو ایک فیس بک صارف نے لکھا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال سے 4 مشکوک گرفتار افراد موساد اور را کے ایجنٹ بتائے جا رہے ہیں۔ اس آرٹیکل کے شائع ہونے تک اس پوسٹ کو 295 سے زائد دفعہ شیئر اور 400 سے زائدبار لائک کیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان بخت منیر نے بتایا کہ شوکت خانم  ہسپتال پشاور سے بھی موساد یا را کے کسی ایسے ایجنٹ کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے اس دعویٰ کی تردید کی ہے اور تصدیق کی کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی سینئر انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایسی کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئیں یہ دعوے غلط ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خفیہ ایجنسی کیا گیا ہے شوکت خانم

پڑھیں:

سانحۂ لیاری: انتظامیہ نے متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا

کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے 4 روز بعد بھی متاثرین کو حکومت نے کوئی قیام گاہ مہیا نہیں کی۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 27 جاں بحق افراد میں سولہ مرد، دس خواتین اور ڈیڑھ سال کی ایک بچی شامل ہے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

اشری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اس معاملے کو دیکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی نعروں کے بجائے ، عوام کیلئے کام کریں،علی امین گنڈا پور
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا: بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو  
  • عالمی مقابلہ جیتنے والے بلوچستان کے سینڈ آرٹسٹ طے شدہ انعامی رقم سے محروم، مڈل مین ہزاروں ڈالر لے اڑا
  • امریکا کو مذاکرات کیلئے کوئی درخواست نہیں کی، ایران نے ٹرمپ کی تردید کردی
  • خوشحالی کے دعوے اور زمینی حقائق
  • صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
  • سانحۂ لیاری: انتظامیہ نے متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا