وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے جمعرات کو میٹا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جنوبی و وسطی ایشیا کے لئے میٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی صارم عزیر نے کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار اور عوامی شعبے میں کام کے بہتر طریقے اپنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر نے حکومتِ پاکستان کے "ڈیجیٹل پاکستان"وژن کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے قومی سطح پر کیش لیس معیشت کی پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل وزیراعظم کے وژن “ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کا اہم ستون ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طرزِ حکمرانی، عوامی خدمات کی فراہمی اور اقتصادی ڈھانچے کو مؤثر بنانا ہے۔(جاری ہے)
میٹا کے وفد نے وفاقی وزیر کو کمپنی کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا جن میں ’ایل ایل اے ایم اے‘جیسے اوپن سورس ماڈلز، جینیریٹیو اے آئی کی عوامی شعبے میں ایپلیکیشنز، اور اردو سمیت مقامی زبانوں میں اے آئی ماڈلز کی تیاری شامل ہے۔دونوں وفود نے باہمی تربیتی پروگرامز بالخصوص اساتذہ کی تربیت، میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال، ڈیجیٹل مہارتوں کی ترویج، اور اختراعی شراکت داریوں کے فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی ترقی میں پبلک -پرائیویٹ اشتراکِ کار کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مصنوعی ذہانت وفاقی وزیر میٹا کے
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔