وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ پہنچ گئے
اجلاس 10 اور 11 جولائی کو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس، چین کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے
یہ مکالمہ صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ۔ ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر ذیلی فورم سے کلیدی خطاب کریں گے
وفاقی وزیر اطلاعات کی شرکت ثقافت، میڈیا اور جدت کے شعبوں میں مختلف تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کا واضح اظہار ہے
دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمننٹ کی ڈپٹی ہیڈ مس کائو شو من کے درمیان ملاقات بھی ہوگی
مس کائو شؤ من نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ کی پارٹی سیکریٹری اور وزیر بھی ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوگی
ملاقات میں ثقافتی تبادلے و باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کی اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت چین اور پاکستان کی قیادت اور اس کے عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاس ہے
عطاء اللہ تارڑ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے کی مشترکہ سوچ کی عکاسی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ  تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی عالمی ہم آہنگی، امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ پاکستان اس عمل میں اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا اور ثقافتی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ اجلاس دنیا بھر کی تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے کا منفرد موقع ہے

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ تہذیبوں کے کے درمیان

پڑھیں:

بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے  لئے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے،پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات   نے کہا کہ  چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے   ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے  نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے  کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔  پاکستان خطے میں امن  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:عطا تارڑ
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا، عطا تارڑ
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
  • بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا: عطا تارڑ
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں