data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین یا مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ایسا شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی منظرنامے، جنگ کے بدلتے کردار اور اس سے جڑے خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا اور اب اپنی اس شکست کی غیر منطقی توجیہات پیش کرکے اپنی اسٹریٹیجک کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی دہائیوں پر محیط حکمت عملی، مقامی دفاعی صلاحیتیں اور مضبوط ادارے ہماری طاقت کا مظہر ہیں، جنہیں بھارت ماننے سے گریزاں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی تعاون جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں، ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے بھارتی قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ممالک کو گھسیٹنے کی کوشش بھارت کی ناقص سیاسی سوچ اور کمزور حکمت عملی کی عکاس ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں اپنا خود ساختہ کردار جمانے کے لیے فرضی نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ خطے کے کئی ممالک بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور انتہا پسند ہندوتوا نظریات سے پہلے ہی نالاں ہیں۔

آرمی چیف نے اس موقع پر مسلح افواج کے افسران پر زور دیا کہ وہ بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں ذہنی طور پر چوکنا رہیں، عملی فہم اور پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنائیں اور سول ملٹری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ ہر چیلنج کا موثر مقابلہ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل بھارت کی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو خبردار کردیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف پاک بھارت جنگ جنرل عاصم منیر خبردار کردیا دشمن فیلڈ مارشل وی ٹاک وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو خبردار کردیا
  • ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی  کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا؛ آرمی چیف
  • دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
  • بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا، فیلڈ مارشل
  • بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، فیلڈ مارشل  عاصم منیر
  • بھارت کی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر