data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سجاول(نمائندہ جسارت) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سجاول اشفاق احمد نظامانی کی عدالت نے اپنی ہی برادری کی عورت سے زیادتی کیس کے ملزم انور ولد آچار بائیتال کو جرم ثابت ہونے پہ عمر قید کی سزا سنائی دی. واضح ہو کہ دو سال پہلیسال 2023 میں مجرم انور بائیتال انسانیت کی حدود پار کرتے ہوئے درندگی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی برادری کی دوشیزہ لڑکی حسینا بائیتال کے ساتھ ذبردستی کی تھی۔ جس کا مقدمہ وکٹم لڑکی کے چچا عبدالرزاق بائیتال کی مدعیت میں ضلع سجاول کے شہر تھانہ میر پور بٹھورو پر درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

فائل فوٹو

بہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔

ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔ 

پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 

پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ مضامین