سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے قصر السلام، جدہ میں ملاقات کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے کی کشیدہ صورت حال میں بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ تھی۔

 https://Twitter.com/Saudi_Gazette/status/1942683536890491250

ملاقات میں سعودی-ایرانی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کا حامی رہا ہے، اور مذاکرات کو کشیدگی کم کرنے کا مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سعودی مؤقف کو سراہتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے ذاتی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان سمیت اعلیٰ سعودی حکام بھی شریک تھے۔

اسی روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ مکرمہ میں ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال بھی کیا، جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایرانی جنگ بندی سعودی عرب سعودی وزیر دفاع سعودی ولی عہد شہزادہ خالد بن سلمان شہزادہ فیصل بن فرحان شہزادہ محمد بن سلمان عباس عراقچی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان معاہدہ وزیر خارجہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایرانی سعودی وزیر دفاع سعودی ولی عہد شہزادہ خالد بن سلمان شہزادہ فیصل بن فرحان عباس عراقچی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان معاہدہ ایرانی وزیر خارجہ ولی عہد

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان