سانحہ سوات کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کا سانحہ سوات کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے موقع پہ کہنا تھا کہ مالی امداد مرحومین کا ازالہ نہیں، دل آج بھی خون کے آنسو رو رہا ہے، ہنستے بستے خاندان انتظامیہ کی کوتاہی اور بد انتظامی کی وجہ سے اُجڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سانحہ سوات کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے۔ سانحہ سوات میں 10 جاں بحق افراد کے تین ورثا کو 80، 80 اور 40 لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے گئے، چیک صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتحار نے دیئے۔ صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہر مشکل میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ مالی امداد مرحومین کا ازالہ نہیں، دل آج بھی خون کے آنسو رو رہا ہے، ہنستے بستے خاندان انتظامیہ کی کوتاہی اور بد انتظامی کی وجہ سے اُجڑ گئے۔ صوبائی وزیر نے ہکا کہ دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو مریم نواز شریف سے سیکھنا چاہیے، 2 گھنٹے تک مرحومین مدد کیلئے پکارتے رہے مگر ان کو بچانے کوئی نہ آیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ سوات
پڑھیں:
حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، صوبائی وزیراطلاعات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.56 ارب کا بغیر سود قرض بھی منظور کر لیا گیا۔
ڈان کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آگاہ کیا کہ 2022 کے سیلاب سےمتاثرہ کسانوں کےلیے امدادی فنڈز میں اضافہ ہوا، پیکیج کےتحت فصلوں کےنقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ریہیبیلیٹیشن پروگرام کا حصہ ہے، جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دے دی ہے، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی جائے گی، منصوبے سے صوبے میں 55 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو ایک نئی جہت ملے گی۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.56 ارب روپے کا بغیر سود قرض منظور کر لیا ہے، اس منصوبے کے تحت ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک 36 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، جس سے شدید پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈی ایچ اے کو روزانہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ صرف پانچ ایم جی ڈی فراہم ہو رہا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سندھ بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے تاکہ بینظیر ہاری کارڈ کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔
انہوں نےکہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو زرعی لاگت پر سبسڈی، نرم قرضے اور آفات سے بچاؤ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، اب تک دو لاکھ 37 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 88871 درخواستوں کی تصدیق بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
سرکاری سکولوں میں وین/ بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ، میل پروگرامیں انرجی بار، بسکٹ اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کی تجویز پر غور
مزید :