گاڑی بے قابوہو کر ڈیم میں جاگری، میاں بیوی اور3 بچے سوار تھے
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
شاہد تبسم: ہری پور کے خانپور ڈیم میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گر گئی ۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کرتے ہوۓ گاڑی میں موجود 5افراد کو بچا لیا ۔
ہری پور ،حادثہ گاڑی ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ریسکیو اور مقامی افراد نے گاڑی کو ڈیم سے نکال لیا۔
ہری پور خانپور ڈیم میں ویگو ڈالا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گر گیا، ہری پور ریسکیو نے بروقت کرتے ہوۓ گاڑی میں موجود ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچا لیا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
ریسکیو ٹیم کے مطابق ہری پور ڈوبنے والی گاڑی میں میاں بیوی سمیت تین بچے سوار تھے ، ہری پور حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ہری پور ریسکیو اور مقامی افراد نے گاڑی کو ڈیم سے نکال لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہری پور
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔