تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے معروف گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16ویں سیزن میں شرکت کرنے والے مشہور تاجک اسٹار کی پبلک ریلیشنز کمپنی نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

کمپنی کے مطابق عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان کی ٹیم کے ایک نمائندے نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ انہیں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا، جبکہ دبئی حکام کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عبدو روزق جو بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کے بعد خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں، کچھ عرصے قبل ممبئی میں قیام کا ارادہ ظاہر کر چکے تھے۔

تاجک نژاد عبدو روزق کی عمر 21 سال ہے اور ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے، جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے چھوٹے قد والا گلوکار بھی کہا جاتا ہے۔

بگ باس میں شرکت کے بعد عبدو روزق نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خاصے مقبول ہو چکے ہیں۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بگ باس بھارت چھوٹا قد دبئی ایئرپورٹ سوشل میڈیا اسٹار گرفتار گلوکار گولڈن ویزا مبینہ چوری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت چھوٹا قد دبئی ایئرپورٹ سوشل میڈیا اسٹار گرفتار گلوکار گولڈن ویزا مبینہ چوری وی نیوز

پڑھیں:

دبئی میں مقیم پاکستانی نے لاکھوں مالیت کی لاٹری جیت لی

دبئی میں 20 برس سے مقیم پاکستانی تاجر نے لاکھوں روپے کی لاٹری جیت لی۔

سرفراز شیخ نامی بزنس مین گزشتہ پانچ برس سے بگ ٹکٹ لاٹری کی قرعہ اندازی میں باقاعدگی سے حصہ لے رہے تھے۔

لاٹری کی 276 ویں قرعہ اندازی میں بالآخر قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے 75 ہزار درہم (58 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ انعام کے پیسوں سے انہوں نے اپنی اہلیہ کو ملائیشیا لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انعام جیتنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ وہ انعام جیت گئے ہیں، تو یہ ان کے لیے بہت شاندار احساس تھا کچھ ایسا جو غیر متوقع ہو۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق چوری کے الزام میں گرفتار
  • تاجکستان کے پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار چوری کے الزام میں دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار
  • دبئی میں مقیم پاکستانی نے لاکھوں مالیت کی لاٹری جیت لی
  • حیدر آباد: چھوٹے بھائی کو قتل کرنیوالا بڑا بھائی گرفتار
  • فلسطین کے حق میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محمودخلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف2کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی دائرکردیا
  • ٹرمپ جولانی پر مہربان کیوں ہے؟
  • مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں، اب پاکستان آنے کا فیصلہ کیا توکہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟حامد میر
  • زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی، دن مزید چھوٹے ہوگئے
  • پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ