متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے پینےکا صاف پانی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کردیا۔
غزہ اور مصر کی سرحد رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔
اماراتی حکام کے مطابق منصوبےکے تحت روزانہ تقریباً 20 لاکھ گیلن صاف پانی غزہ پہنچایا جائے گا جو لاکھوں متاثرہ افراد کی پیاس بجھانے کیلئے امید کی کرن ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق 6.

7 کلو میٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے رفح سے خان یونس تک پانی پہنچایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث غزہ کی 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں۔
گزشتہ چند روز میں رفح سرحد کے نزدیک پانی کی نئی پائپ لائنز ڈالی گئیں ہیں اور تباہ شدہ پانی کی لائنوں کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اقدامات متحدہ عرب امارات کی غزہ امدادی مہم آپریشن الفارس الشہم 3 ‘ کے تحت کیے جا رہے ہیں جبکہ یو اے ای نے فضائی امدادی سروس ‘طیور الخیر بھی دوبارہ شروع کر دی ۔

Post Views: 7

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق پانی کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع