صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا،جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں‘ سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے 14سال جیل کاٹی۔ صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا۔جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں۔بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیر اعظم بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویںسالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت پارٹی قائدین اور ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جو ہماری عظیم قائد تھیں ان کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی پر بہت مشکل وقت تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو نہ صرف سنبھالادیا بلکہ اسے تقسیم ہونے سے بچایا۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ اگرآج پیپلز پارٹی آپ کو اس مکمل حالت میں ملی ہے تو اس کا کریڈٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں صدر آصف علی زرداری کو جنہوں نے محترمہ کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو اپنے بچوں کی طرح سنھال کر آگے لے کر چلے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف علی زرداری کی فہم و فراست ، ویژن اور دلیری کی بدولت آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی نمائندگی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے آپ لوگوں کی والہانہ محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے۔تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اوردیگر قائدین کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویںسالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سردار سلیم حیدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔