City 42:
2025-07-27@03:17:14 GMT
سینئر اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
سٹی 42 : سینئر اداکار عاصم بخاری کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔
اداکار عاصم بخاری کی صحت سے متعلق بتایا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھاتاہم اب اداکار مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا جب کہ وہ ایک ادیب اور شاعر بھی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اداکار عاصم بخاری
پڑھیں:
ڈاکٹر عشرت العباد خان کا میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم خان کی بہن کے لئے دعائے صحت جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) سابق گورنر سندھ وروح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم اصطفے خان کی بہن جو مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شدید علیل ہیں دعائے صحت کرتے ہوئے انکی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انکی عمر دراز فرمائے اور وہ جلد صحت یاب ہوکر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی صحت مندانہ زندگی گزاریں ۔(جاری ہے)
آمین، اراکین و انچارچ مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی ، فاروق ملک ، ارشد صدیقی ، ریحان خان ، سیف یار خان ، محمد پناہ پنہیار ، میڈیا سیل کے انچارج رضوان احمد فکری نے بھی نعیم اصظفے خان کی بہن کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ ایم پی پی کی کمیٹی اور اراکین نے خون دینے اور دیگر خدمات کے لئے اسپتال جا کر خدمات پیش کیں ۔دریں اثناء صحافی اور یو ٹیوبر فیصل راجپوت جنکا این آئی سی وی ڈی میں منگل کو آپریشن ہے اور میری پہچان پاکستان سے خصوصی وابستگی رکھتے ہیں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور مرکزی کمیٹی و میڈیا سیل نے انکے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انہیں جلد اورمکمل صحت یاب فرمائے ۔