لاہور (نامہ نگار+نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم‘ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پاکستان کو ایک متحد ملک کی صورت میں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی  70 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اہتمام سینئر پارٹی رہنما فیصل میر نے کیا تھا جبکہ نظامت کے فرائض سبط حسن نے انجام دئیے۔ صدارت راجہ پرویز اشرف نے کی، جبکہ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی تھے۔ بشیر ریاض، عثمان ملک، چوہدری اسلم گل، ناصرہ شوکت، عقیلہ‘ یوسف، نوید چوہدری، بیلم حسنین، فائزہ ملک، ثانیہ کامران،نرگس خان عزیزالرحمن چن، تنویر اشرف کائرہ، ڈاکٹر خیام حفیظ، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر ضرار یوسف، ہما میر، پیر حیدر شاہ، کامران ڈار، موسیٰ کھوکھر، نسیم سہوترا،ایڈون سہوترا ،خاور ناہید موھل اور بڑی تعداد میں جیالے و جیالیاں شامل تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر آصف زرداری کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید پیپلزپارٹی اس مقام پر نہ ہوتی۔  "پاکستان کھپے" کا نعرہ دراصل قومی وحدت، ایثار اور بے مثال تدبر کا مظہر ہے، جو آپ کے پختہ عزم اور گہرے سیاسی شعور کی دلیل ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فیصل میر کو  شاندار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت تسلسل کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جیسے رہنماؤں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ اْنہوں نے آصف زرداری کو ایک عظیم اور ظرف والا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اْنہوں نے جیلیں کاٹیں مگر اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ زرداری نہ صرف اپنے کارکنوں بلکہ مخالفین کا بھی خیال رکھتے ہیں، جیسا کہ سیف الرحمان جیسے مخالف کے لیے جیل میں خیریت دریافت کرنا اْن کی اعلیٰ ظرفی کی علامت ہے۔ اْنہوں نے دعا کی کہ آصف علی زرداری کو صحت مند اور طویل زندگی عطا ہو اور بلاول بھٹو جلد ملک کے وزیراعظم بنیں۔ سیمینار سے حسن مرتضیٰ بیرسٹر عامر حسن اور ڈاکٹر عائشہ شوکت نے بھی خطاب کیا، جبکہ اختتام پر 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پارٹی رنگوں والے ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے گئے اور شاندار لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہال "زندہ ہے زرداری، زندہ ہے" جیسے نعروں سے گونجتا رہا، جبکہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں نے "او زرداری" گانا پیش کر کے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقے چکوال، جہلم اور حافظ آباد کے دوروں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے، جلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا۔ شہروں کو آپس میں ملانے واے پل ٹوٹ گئے۔ سڑکیں بہہ گئیں، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری پیپلز پارٹی کہا کہ

پڑھیں:

گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل

گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت انہیں امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور انجینئر اسماعیل نے بارہا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصشل ان کا دل پہلے ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ حاجی عبد الحمید نے 2020ء کے عام انتخابات میں گانچھے سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہون ںے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور وزرات بھی مل گئی۔ خالد خورشید حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ ن گئے اور دوبارہ کابینہ میں شامل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
  • پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب 
  • کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
  • پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں