وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت 130دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔