حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو لکھے گئے کھلے خط پر ردعمل دیا ہے۔وزیراطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہا گورنر پنجاب کو کھلا خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، معذرت کے ساتھ آپکو ہر بار آپکا آئینی رول یاد کروانا پڑتا لیکن آپ غلطی کرنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے سے سیلابی صورتحال کا سامنا کرنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہے اور تمام معاملات حکومتی کنٹرول میں ہیں،

وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر آپ کسی کو حقیقی طور پر جگانا چاہتے ہیں تو اپنی جماعت اور اپنی حکومت کو خط لکھیں، حکومت اور انتظامی معاملات چلانے کیلیے آپ (گورنر) کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے متاثرہ افراد کی خدمت میں مصروف ہیں، وزیراعلی سیلابی صورتحال کے اگلے روز ہی خود چکوال پہنچیں اور متاثرہ افراد کی داد رسی کی۔

انہوں نے کہا کہ آپکا جو آئینی رول ہے وہی ادا کریں اپنے قیمتی مشورے اپنی جماعت کو دیا کریں، پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ گورنر صاحب آپ نمائشی دورے کرکے اپنے فوٹو سیشن کے صرف شوق پورے کیا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان رابطہ، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہار تشویش ڈونلڈ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ رکوانے کی کوششوں میں لگ گئے اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ‘حنظلہ’ غزہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی عافیہ صدیقی کیس سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب ضرورت نہیں پنجاب کے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی ذہنی دباؤ کا شکار، فیلڈ مارشل کیخلاف مہم کی قیادت کررہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا پاک فوج نے "آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی فتح حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری دنیا آج پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی اعلیٰ جنگی حکمت عملی نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کا نوجوان طبقہ بھارت کے خلاف اس تاریخی کامیابی پر اپنی بہادر افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کررہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہی ہے۔ جو شخص اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن تھا، آج وہی قانون کی حکمرانی کا راگ الاپ رہا ہے۔  9 مئی کے فسادات میں ملوث سازشی کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جا رہی ہیں، یہی اصل قانون کی بالادستی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہیں، مشورے اپنی جماعت کو دیں: عظمیٰ بخاری
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • بانی پی ٹی آئی ذہنی دباؤ کا شکار، فیلڈ مارشل کیخلاف مہم کی قیادت کررہے: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
  • دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • "پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
  • صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا