گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ چکوال،جہلم اورحافظ آباد کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔
(جاری ہے)
خط کے متن میں کہا گیا کہسیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدیدمتاثر ہوا، شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ،سڑکیں بہہ گئیں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیا جائے اور جلدازجلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلاب سے
پڑھیں:
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔