ہنزہ کے علاقے سوست میں تاجر برادری کا انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث پاک چین سرحدی تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کاروبار سے منسلک گلگت بلتستان کے تاجروں کو بارڈر پاس کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟

مظاہرے کے دوران تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث متعدد چینی شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، جب کہ چینی شہریوں نے بھی صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے، جس سے علاقے کی فضا کشیدہ ہوگئی ہے۔

تاجروں کا بنیادی مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس علاقے کی آئینی حیثیت اب تک واضح نہیں، اس لیے یہاں وفاقی سطح پر عائد کیے گئے یہ ٹیکسز غیرمنصفانہ ہیں۔

واضح رہے کہ سوست میں واقع سرحدی ٹریڈ گیٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، جہاں سے سالانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ ہر سال اپریل سے نومبر تک خنجراب بارڈر کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تعطل سے نہ صرف مقامی تاجر برادری متاثر ہوتی ہے بلکہ پاک چین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ احتجاج گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف جاری پرانے مطالبات کی تازہ کڑی ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں تاجر تنظیمیں اور سول سوسائٹی ان ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو، تاجر برادری میں بے چینی

ابھی تک ضلعی انتظامیہ یا اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر تاجروں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکم ٹیکس پاک چین سرحدی تجارت معطل تاجر برادری تاجروں کا دھرنا سلیش ٹیکس سوست گلگت بلتستان حکومت ہنزہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکم ٹیکس پاک چین سرحدی تجارت معطل تاجر برادری تاجروں کا دھرنا سلیش ٹیکس گلگت بلتستان حکومت وی نیوز گلگت بلتستان تاجر برادری پاک چین

پڑھیں:

بابوسرویلی میں ایک اور دلخراش واقعہ؛ اینکرپرسن شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کی بابوسرویلی میں ایک اور دلخراش واقعہ، نجی نیوز چینل کی اینکرپرسن شبانہ لیاقت شوہر اور 4بچوں سمیت لاپتہ ہوگئی۔

 ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہناہے مقامی رضاکارکوشبانہ لیاقت کاپرس اورشناختی کارڈمل گیا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہناہے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے


 

متعلقہ مضامین

  • دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی
  • مون سون کا پانچواں اسپیل,گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری
  • مون سون کا پانچواں اسپیل؛ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • بابوسرویلی میں ایک اور دلخراش واقعہ؛ اینکرپرسن شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ
  • گلگت: دریائے سندھ سے خاتون کی لاش برآمد
  • ’جنگ چھوڑو، تجارت کرو‘ ٹرمپ کی تنبیہ کے بعد تھائی لینڈ جنگ بندی پر آمادہ
  • گلگت بلتستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے، وزیراعلیٰ حاجی گلبر کا امداد کے لیے وزیراعظم پاکستان کو خط