دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز

دیامر (سب نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب میں لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی ملبے سے مل گئی۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر پر ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر کی گاڑی ملبے سے نکال لی گئی، گاڑی تباہ شدہ حالت میں ملی ہے۔
ترجمان کے مطابق گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا،لاپتہ فیملی سمیت دیگر سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاپتہ ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کے ساتھ اس کے شوہر لیاقت اور 4بچے بھی لاپتہ ہیں۔ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ جب کہ پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، پاک فوج اور جی بی اسکاٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔
نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کے مطابق اسلام آباد سینٹر کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت گلگت بلتستان میں سیلاب کے دوران اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہوئیں، متاثرہ فیملی یکم جولائی کو سیر کے لیے گلگت بلتستان گئی تھی اور اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر پہنچ کر ان کے اور ان کے شوہر کے نمبر بند ہوگئے، اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ملی اور نہ ہی ان کا موبائل فون ملا ہے۔گزشتہ روز خاتون کا پرس ملا تھا جس میں خاتون کا شناختی کارڈ بھی موجود تھا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کیمطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیامر عطا الرحمان کاکڑ کے مطابق سیاحتی مقام فیری میڈوز میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد متعدد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ کچھ سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق 13 کلومیٹر کے رقبے پر 10 فٹ اونچی تہہ موجود ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران انسانی جسم کے اعضا ملے ہیں جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔حالیہ سیلاب سے علاقے میں رابطہ پل، سڑکیں، واٹر چینل، فصلیں اور باغات شدید متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا سپریم کورٹ کے 2ایڈہاک ججز مدت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدوش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اینکر کی گاڑی ٹی وی اینکر نجی ٹی

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری