پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو باہمی رابطے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت کسی سے پہلی بار بات چیت شروع کرتے ہوئے سلام یا تعارف کے لیے ’ویو ایموجی‘ (ہاتھ ہلانے والا ایموجی) بھیجنے کی سہولت دی گئی ہے۔
تکنیکی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق، یہ نیا فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی سے پہلی بار رابطہ کررہے ہوں اور سمجھ نہیں پاتے کہ گفتگو کا آغاز کیسے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟
اب جب بھی کوئی صارف کسی ایسے شخص کی چیٹ کھولے گا جس سے پہلے کبھی بات نہیں ہوئی، تو اسکرین کے نیچے ایک تجویز نمودار ہوگی، جو صارف کو ہاتھ ہلانے والا ایموجی بھیجنے کی ترغیب دے گی۔
یہی ویو ایموجی فیچر واٹس ایپ کی وائس چیٹ میں بھی استعمال ہوتا ہے، جہاں ’ویو آل‘ کے ذریعے تمام گروپ ممبران کو گفتگو میں شمولیت کی دعوت دی جاسکتی ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر اس خیال کے تحت لایا گیا ہے کہ صارفین کو پہلی بات چیت شروع کرتے وقت الجھن یا ہچکچاہٹ محسوس نہ ہو، اور انہیں ایک ہلکے پھلکے انداز میں ’ہیلو‘ کہنے کا موقع دیا جائے۔
اگر کوئی صارف اس تجویز کو استعمال نہیں کرنا چاہتا تو وہ آسانی سے اس کے ساتھ دیے گئے ’کلوز بٹن‘ پر کلک کر کے اسے بند کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ سپورٹ میں نیا انسٹنٹ چیٹ فیچر کیا ہے؟
یہ فیچر فی الحال صرف اُن بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ کا تازہ ترین بیٹا ورژن انسٹال کررکھا ہے، تاہم جلد ہی یہ سہولت مزید صارفین کے لیے عام کردی جائے گی۔
پرائیویسی کنٹرولواٹس ایپ ایک اور نئے اور دلچسپ فیچر پر بھی کام کررہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل کے ’اباؤٹ‘ سیکشن کو وقتی بنیادوں پر ظاہر یا غائب کرسکیں گے۔ یعنی اباؤٹ میں شامل کیا گیا جملہ یا اسٹیٹس مخصوص مدت کے بعد خود بخود غائب ہوجائے گا، جس سے صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول حاصل ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج کے طور پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
پاکستان آئیڈل نے دن سال بعد واپسی کی ہے تاہم یہ شو تنازعات کا بھی سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر ججز کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فواد اور بلال کو جج مقرر کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے ماضی کے موسیقی کے کام سے واقف نہیں۔ یاد رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ "اسٹرنگز" کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ فواد خان نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور "انٹٹی پیراڈائم" کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔
حال ہی میں لاہور میں اپنی آنے والی فلم "نیلوفر" کی میوزک لانچ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔‘
سپر اسٹار نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔‘ فواد خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین ان کے اس ردعمل پر تبصرے کر رہے ہیں۔