راولپنڈی:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے شہید کی والدہ، بہن، بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ کے حوصلے اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔ شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کر سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم آپ کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔

شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے جذباتی انداز میں بتایا کہ اُن کے بیٹے کو وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی اُس کی شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے کے باوجود زیاد سلیم اپنے ساتھیوں کو بچاتے رہے اور زخموں کی پروا بھی نہ کی۔
 

والدہ نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، مگر میں ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔

واضح رہے کہ شہید میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈیئر سلیم بھی 2005 میں مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں، یوں یہ خاندان حقیقی معنوں میں شہدا کا عظیم وارث ہے۔ ملاقات کے دوران شہید کے بھائی نے وزیر داخلہ کو میجر زیاد سلیم کا آخری آڈیو پیغام بھی سنایا، جس نے فضا کو مزید سوگوار کر دیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے، جنہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میجر زیاد سلیم وزیر داخلہ

پڑھیں:

محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں  2  میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور  شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر   پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا  مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی  پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
‎محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

 انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے  مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ