پنجاب اسمبلی ڈیجیٹل دورمیں داخل،ہرنشست پر ٹیبلٹ لگانےکامنصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل دورکا آغازہوگیااور قانون سازی اب ٹچ اسکرینز پر ہوگی۔
پنجاب اسمبلی کےہررکن کی نشست پر ٹیبلٹ لگانےکامنصوبہ تیارکرلیا گیا ہے،ٹیب خریدنے کافیصلہ کرتے ہوئے 7کروڑسے زائد رقم اس کے لئے مختص کردی گئی ہے جس کے بعد اراکین اسمبلی بزنس ٹیبلٹ پرپڑھیں اور پیش کریں گے۔
اسمبلی کا ایجنڈابھی ڈیجیٹل سکرین پرپیش کیاجائےگا، کاغذی ایجنڈاختم ہونے سےیومیہ لاکھوں کی بچت ممکن ہوگی،ریسورس سینٹر سے ارکان اسمبلی اورعوام ڈیجیٹل معاونت حاصل کرسکیں گے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ایوان میں کسانوں کے گھر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کسانوں کی گندم نہیں خریدی جس سے کسان کا نقصان ہوا، پھر حکومت نے کہا اپنی گندم اسٹور کر لیں اور اب جب کسان نے گندم جمع کرلی تو کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اس پر اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے معاملے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کسان نے کسی جگہ گندم رکھی ہے وہاں ظاہر ہے کئی کسانوں نے رکھی ہوگی، اب اسی جگہ کو ذخیرہ اندوزی کہا جائے تو یہ مسئلہ ہے۔
اسپیکر اسمبلی نے سوال کیا کہ ایسی صورت حال میں کسان کہاں جائیں؟ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرے اور صوبائی وزیر ذیشان رفیق معاملے کو دیکھیں کیونکہ یہ مسئلہ بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسان سے بائیس سو میں گندم خریدی گئی اور آج قیمت چار ہزار پر چلی گئی ہے، اس کو حکومت کو دیکھنا چاہیے اور گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہیں پڑنے چاہیں۔
اس پر پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے کسانوں کے گھروں پر گندم جمع کرنے کے معاملے پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرائی۔