چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں. عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے، چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں، جنہوں نے اربوں روپے کمائے ہیں. پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی، اس کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی، ملک میں مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہزار روپے والا بجلی کا بل 15 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے، پیٹرول، گیس اور دیگر اشیا مہنگی ہیں.
(جاری ہے)
عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شہریوں پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے اور مذمت کرتے ہیں، نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی انکوائری کی جائے عوام پر فائرنگ کا رد عمل انتہائی خراب ہوسکتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن کی مخالفت کی گئی ہے. قائدحزب اختلاف نے کہا کہ 5 اگست کو پر امن احتجاج ہوگا، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی 450 ارب روپے کی گندم کا حساب دیں، رانا ثنا اللہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سے یا تو معافی منگوائے، یا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اے این ایف سے ثبوت مانگیں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اپنے اوپر منشیات کیس پر پہلے پوچھ لیں، پھر بات کریں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نگران دور حکومت 450 ارب روپے کے گندم درآمد کرنے کے کیس میں ملوث ہیں، اس کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے عمر ایوب نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج میں ہمارے ساتھ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں بھی ہوں گی، ہمارا احتجاج پر امن ہوگا، احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان دو ست تین روز میں کیا جائے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
چین کا تائیوان انتظامیہ کے حکام کے دورہ جاپان پر شدید احتجاج
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی محکمہ کے ڈائریکٹر لیو جن سونگ نے چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر اکیرا یوکوجی کو ہنگامی طور پر طلب کیا اور تائیوان انتظامیہ کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ لین جیالونگ کے دورہ جاپان کے خلاف پرزور احتجاج کیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔لیو جن سونگ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جو چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔ جاپانی فریق نے لین جیا لونگ کو دورہ جاپان کی اجازت دی تاکہ انہیں چین مخالف علیحدگی پسند سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے ، یہ ایک سنگین حد تک غلط پیغام ہے ۔ اس سال جاپانی جارحیت اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے ، اور تائیوان کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ بھی ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین -جاپان چار سیاسی دستاویزات کی روح اور تائیوان کے معاملے پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور اس فیصلے کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
Post Views: 7