مرکزی صدر و نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان کا تنظیمی دورہ ملتان، رہنمائوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی نے تنظیم کی اہمیت و افادیت اور تنظیم سازی کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی، مرکزی قائدین نے وحدت یوتھ ملتان کے زیراہتمام چلنے والے آر این آئی ٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور اسے نوجوانوں کے لیے مفید قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی اور نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری حسن رضا نے ایک روزہ ملتان کا دورہ کیا۔ دورہ ملتان کے موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے کابینہ کے ارکین سے ملاقات کی، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی نے تنظیم کی اہمیت و افادیت اور تنظیم سازی کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی۔مرکزی قائدین نے وحدت یوتھ ملتان کے زیراہتمام چلنے والے آر این آئی ٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور اسے نوجوانوں کے لیے مفید قرار دیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان رانا تیمور حسن، ڈویژںل نائب صدر حسن رضا حیدری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید ارتضی نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وحدت یوتھ پاکستان وحدت یوتھ ملتان صدر وحدت یوتھ
پڑھیں:
پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کااعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہرریاض سے پاکستان کے دو اہم شہروں سیالکوٹ اورملتان کیلئے اگست سے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کے لئے پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سے پاکستان کے دونوں شہروں ملتان اورسیالکوٹ کے لئے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔