یوتھ فٹبال ناروے کپ؛ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کا پہلا میچ برابر رہا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی:
عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کا آغاز ہوگیا، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔ ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔
ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں 100 سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، قائدآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی، ساتھی فرار
کراچی:شہر قائد میں قائدآباد کے علاقے میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت میر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قائدآباد پولیس کے مطابق ملزم میر علی کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔