یہ واقعہ چین کی لیاوننگ صوبے کے شہر شین‌یانگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی گاڑی کے بونٹ کو شیشے نما پلاسٹک سے بنے ایکوریئم میں تبدیل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس بونٹ میں زندہ مچھلیاں ڈالی گئیں تھیں جسے دیکھ کر عوام اور حکام شدید برہم ہوئے ہیں۔ 

گاڑی کے مالک نے مزاقاً کہا کہ وہ ماہی گیری کے دوران اپنی مچھلیاں پکڑنے کی بالٹی بھول گیا تھا اور اسی واسطے اس نے اپنی کار کے بونٹ میں پانی اور مچھلیاں ڈال دیں۔ اس نے کہا کہ میری نیت صرف انوکھی ویڈیو بنانا تھی، میں ٹریفک میں گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔ 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، کئی صارفین نے کہا کہ یہ مچھلیوں کے ساتھ ظلم ہے۔ ایک نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے یہ مچھلیاں خودبخود باربی کیو ہو جائیں گی۔ 

ریڈاِٹ پر بھی ایک صارف نے لکھا کہ انجن کی گرمائش عام طور پر 195 فارن ہائٹ سے لے کر 220 فارن ہائٹ ہوتی ہے۔ گویا یہ مچھلیاں پہلے ہی سے اوون میں ہیں۔ 

اسی طرح ایک اور تبصرہ کرنے والے نے کہا کہ یہ کسی شو کی کار ہے، حقیقت میں شاید کسی نے نہیں چلائی۔ مگر شور، گھٹن اور درجہ حرارت کی وجہ سے یہ مچھلیوں کیلئے موت ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

لاہور میں جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

لاہور:

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر ایک پلاسٹک بوتل بنانے والے جعلی یونٹ کا پتہ لگا لیا۔

اس یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار کی جارہی تھیں اور ان بوتلوں کو جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اس یونٹ کی چیکنگ کے دوران 1100 تیار شدہ نقلی پلاسٹک بوتلیں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ، 2 مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین اور 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم (خام مال) بھی ضبط کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یہ یونٹ ایک رہائشی علاقے میں چھپ کر چل رہا تھا جہاں جعلی بوتلوں کی تیاری کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی بوتلوں کی تیاری کے دوران ناقص پلاسٹک استعمال کیا جا رہا تھا، جو قوانین کے خلاف ہے۔

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور جعلی بوتلوں کی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے جعلی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنائی گئی ہے۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ارد گرد موجود ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
  • چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!
  • ’میں آج کے زمانے کی فیمنسٹ نہیں ہوں‘، اداکارہ سارہ خان نے نئے بیان میں موقف تبدیل کیوں کیا؟
  • بھارت میں جعلی سفارت خانہ چلانے والا شہری گرفتار
  • گاڑی کو بچانے والا ریسکیو اہلکار شہید ہوگیا
  • چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
  • کراچی میں چوری اور چھننے والے موبائل کی خرید و فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
  • لاہور میں جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟