Express News:
2025-07-27@16:45:42 GMT

اسلام آباد میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں چینی نایاب ہو چکی ہے جبکہ دکانداروں نے انتظامیہ کے چھاپوں کے باعث چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔

اسلام آباد میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری پریشان ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد بیشتر دکان داروں نے چینی بیچنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔

شہریوں کا مؤقف ہے کہ چینی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اگر ہے بھی تومہنگے داموں مل رہی ہے۔

دوسری جانب دکان داروں کا کہنا تھا کہ چینی پیچھے سے مہنگی آ رہی ہے، سستے داموں نہیں بیچ سکتے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں چینی

پڑھیں:

اسلام آباد: عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو 3 سال کی سزا سنادی

فائل فوٹو 

اسلام آباد کی عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر کے مقدمے میں مجرم ڈاکٹر خان کو سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر خان کو تین سال قیدِ بامشقت، 30 ہزار روپے جرمانہ اور شکایت کنندہ کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھی چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ، انتظامیہ سرکاری نرخ پر اطلاق میں ناکام
  • اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد
  • ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی سے چینی غائب، نیا بحران سر اٹھانے لگا
  • اسلام آباد: عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو 3 سال کی سزا سنادی
  • چین کا  تائیوان  انتظامیہ کے حکام کے دورہ جاپان پر شدید احتجاج
  • غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہید
  • ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ: دوستوں سے شراکت یا قانونی اصولوں کی خلاف ورزی؟
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ