اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاؤس سے 45 کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا گیا۔
چینی نماباشندے نے فارم ہاؤس کے مالک کا نام جانگ لیانگ بتایا جو کہ چین میں رہتاہے، جائے وقوعہ سے 1000کلوگرام گدھے کا گوشت ملا،جسے تلف کر دیا گیا۔
ادھر :گدھے کا گوشت کس کو سپلائی کیا جارہاتھا، تاحال معمہ حل نہ ہوسکا، گدھوں کا گوشت پاکستان میں کس کو سپلائی کیا جارہا تھا یا کسی دوسرے ملک جانا تھا، تفتیش میں تاحال سامنے نا آسکا۔
ذرائع نے کہا کہ جائے وقوعہ سے گرفتارشخص سے تفتیش کے دوران پولیس کچھ نانکلواسکی،
گرفتارشخص چین کاشہری نکلا، گرفتارشخص 23جون کو نوے دن کے ویزے پر پاکستان داخل ہوا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتارچینی باشندہ ناخواندہ اور انگریزی نہیں جانتا، گدھوں کا گوشت کرتے ہوئے گرفتارشخص کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا اسلام آباد: مجسٹریٹ نے گرفتارچینی باشندے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا گوشت
پڑھیں:
اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں۔
شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ، میریٹ ہوٹل اور سرینا ہوٹل کے راستے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈائیورشنز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیاں سست روی کا شکار ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ شہری دورانِ سفر کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رہنمائی اور ہیلپ کے لیے شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ٹریفک ریڈ زون سڑک