فتح جنگ،تحصیلدار شفقت محمود کی ریڑھی مافیا کیخلاف کارروائی، تجاوزات ختم، سامان ضبط
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
فتح جنگ،تحصیلدار شفقت محمود کی ریڑھی مافیا کیخلاف کارروائی، تجاوزات ختم، سامان ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
فتح جنگ: فتح جنگ میں چوہدری شفقت محمو دبطور تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ان کی شبانہ روز محنت کا بولتا ثبوت ہیں، چوہدری شفقت محمود نے تحصیل فتح جنگ میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کے پیش نظر آنے والے اہم معاملہ فتح جنگ چوک میں ریڑھی مافیا جو کہ روڈ کو تنگ کرنے کا سبب ہے روڈ کو تنگ کر کے گاڑیوں کی رکاوٹ اور چوک میں رش کا سبب بنتے ہیں فتح جنگ چوک میں تحصیلدار/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے ریڑھی اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیاجسکے دوران متعدد ریڑھیاں ضبط کرکے ایم سی میں بند کردیں
تاکہ آئندہ کوئی بھی چوک میں بے ہنگم صورتحال کا سبب نہ بنے،ریڑھی بانوں کی تجاوزات کے باعث چوک میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا تھا،ایک عرصہ سے ریڑھی بانوں کو وارننگ دی جاتی رہی مگر انہوں نے نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایاچنانچہ گزشتہ روز تحصیلدار فتح جنگ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریڑھی بانو ں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور ریڑھیوں کو ضبط کر کے ایم سی میں بند کر دیا گیا،چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ جو لوگ عوام کے راستوں میں رکاوٹ بنتے ہیں ہم انکے خلاف شدید کارروائی کریں گے۔یاد رہے تحصیل فتح جنگ میں چوہدری شفقت محمود کی بطور تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعیناتی نے انتظامی منظرنامے کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان کے آنے کے بعد ریونیو سے متعلق شکایات نہ صرف ختم ہو گئی ہیں
بلکہ عوامی حلقوں میں اعتماد کی ایک نئی فضا نے جنم لیا ہے۔ چوہدری شفقت محمود نے اپنے پیشہ ورانہ جذبے اور فرض شناسی سے افسران بالا سے خصوصی پرمیشن لے کر شہر کے پارکوں کی حالت بہتر بنائی، جہاں خواتین کے لیے باپردہ انتظامات نے سماجی و اخلاقی اقدار کا بھی بھرپور خیال رکھا۔عوام کی جانب سے انہیں ہر دلعزیز افسر قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے دیانت، خلوص اور انتھک محنت سے ایک مثال قائم کی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ان کی یہ مثالی کارکردگی آئندہ بھی اسی جذبے سے جاری رہے گی، اور فتح جنگ میں ترقی و خوشحالی کا یہ سفر مزید تیزی سے طے ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزائرین کےلیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد شفقت محمود نے پہلی مرتبہ قبضہ مافیا، لینڈ مافیا ، تجاوزات مافیا، ناجائز منافع خوروں اور غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالی فتح جنگ میں غیر معیاری خوراک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پنجاب میں مفت وائی فائی کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا، کون سے نئے علاقے شامل؟ جہلم، چکوال: بارش سے تباہی، شہریوں کی نقل مکانی، سیلابی ایمرجنسی نافذ پنجاب اور مصر کے مابین زراعت، لائیواسٹاک اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق فتح جنگ میں جعلی مشروبات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤنCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتح جنگ
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔