خضدار، 3 افراد ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے سارونہ میں پیش آیا، جہاں 3 افراد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کوچو کے مقام پر ندی میں نہانے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3 افراد ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے سارونہ میں پیش آیا، جہاں 3 افراد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کوچو کے مقام پر ندی میں نہانے گئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہو نے والے افراد کی عمریں 11 سال سے 25 سال تک ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نہاتے ہوئے
پڑھیں:
ملک بھر میں بڑی کاروائیاں، 240.915 کلو منشیات برآمد،3ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کر لی،3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔پہلی کارروائی گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس پر کی گئی جہاں پرتگال بھیجے جانے والے ایک پارسل میں موجود ٹینس بالز کے اندر 365 گرام آئس چھپائی گئی تھی، جسے برآمد کر لیا گیا۔دوسری کارروائی داتا دربار لاہور کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 کلو گرام آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تیسری کارروائی وزیرآباد روڈ پر سمبڑیال کے قریب کی گئی، جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔چوتھی اور سب سے بڑی کارروائی بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے غیر آباد علاقے میر جٹ میں عمل میں آئی، جہاں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 234.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے اور تفتیش کا عمل جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ اے این ایف حکام نے کہا کہ منشیات کے خلاف ملک گیر مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔