کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
اسکرین گریب
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک ایک دکان سے چلنے کا انکشاف ہوا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایک لاکھ سے زائد افغانی اور امریکی ڈالر بھی برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی کے دوران تفتان بارڈر کے قریب سے 2 انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا۔
ایف آئی کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے غیر ملکی سم کارڈز اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی
پڑھیں:
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔