پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں قبرکشائی اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا۔
پولیس قبر کشائی کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کو قبرستان لے کر آئی جن سے مقتولہ کی قبر کی نشاندہی کراکے قبر کشائی کی گئی، فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کرلیے
قبر کشائی کے موقع پر اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹرمصباح نے کی، اس موقع پر پنجاب فارنزک لیبارٹری کی ٹیم بھی موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کے سیمپل فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے جس کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوگا کہ مقتولہ کا قتل کیسے کیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا حکم جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عصمت اللہ نے مقتولہ کا جنازہ بھی خود ہی پڑھایا اور خاتون کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
کیس کا پس منظر
خاتون اور عثمان کا نکاح 12 جولائی کو مظفر آباد میں ہوا ، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر مرضی سے نکاح کا بیان بھی دیا تھا جب کہ مقتولہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہے۔
عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے 4 دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں پھر کہاکہ نکاح ہو گیا ہے تو لڑکی واپس کر دو ، اسے باضابطہ رخصت کریں گے، وہ لوگ لڑکی کو لے گئے ، پھر پتا چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراحمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج؛ اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، 12ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے کولمبیئن صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی، تمام شپمنٹس روک دیں پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے بڑاریلیف مل گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا عمل مکمل کی قبر
پڑھیں:
اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
سٹی42: معروف اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں۔
نوجوان اینکر عروج فاطمی کی وفات کی وجہ ڈینگی وائرس ک بنا۔ انہیں ڈینگی رائرس کچھ روز پہلے لاحق ہوا تھا اور وہ اسوائرس کی پیدا کردہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال مین زیر علاج تھیں۔ آج وہ ڈینگی کے سبب وفات پا گئیں۔
Waseem Azmet