حکومت پاکستان کا فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
حکومتِ پاکستان نے فلسطینی عوام کی فوری امداد کے لیے ہنگامی امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔
قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) 100 ٹن امدادی سامان 2 کارگو طیاروں کے ذریعے روانہ کرے گا۔ امدادی پروازیں آئندہ 2 دنوں کے اندر روانہ ہوں گی۔
حکومت پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان!
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلسطین کے مصیبت زدہ عوام کیلئے فوری امدادی سامان بھجوائے گا۔ 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے ضروری راشن اور امدادی سامان اگلے 48 گھنٹوں میں روانہ ہو گا-
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) July 29, 2025
حکومتی اعلامیے کے مطابق امدادی سامان خصوصی پروازوں کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطینی علاقوں تک پہنچایا جائے گا، تاکہ محصور فلسطینیوں تک بروقت مدد پہنچائی جا سکے۔
امدادی پیکج کی ترسیل اور روانگی کی نگرانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار خود کریں گے، جبکہ اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفیر اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ امدادی سامان محفوظ اور مؤثر انداز میں فلسطینی علاقوں تک پہنچے۔
حکومت پاکستان نے اس موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل فلسطین جنگ امداد حکومت پاکستان شہباز شریف فلسطین وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل فلسطین جنگ حکومت پاکستان شہباز شریف فلسطین وزیراعظم پاکستان وی نیوز حکومت پاکستان امدادی پیکج
پڑھیں:
افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-4
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا اورکہا ،اگر افغان فریق نے دہشت گردوں کو جلاوطن کرکے انہیں پاکستان کی تحویل میںدینے کی پیش کش کی تھی تو یہ عمل فوری طور پرانجام دیا جائے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ مزید بتایا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔