حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لیاقت بلوچ---فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کٹوتی میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تحریک قرار دینا یو این چارٹر کے خلاف ہے، پہلگام کے جھوٹ سے بھارت کی انتخابی جیت کے لیے جنگی حکمت عملی ناکام ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگی معرکے میں امریکا اور مغرب کے اسلحہ کی برتری قائم نہیں رہی۔ سیاسی، اقتصادی اور قومی سلامتی کو درپیش بحرانوں میں قومی کانفرنس ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو نیوز کو بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق آئندہ ہفتے اس سلسلے میں پولیس حکام کی جانب سے ایک بھر پور آگاہی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔