اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عدنان کی شہیدملک محبوب کے گھر آمد، فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عدنان کی شہیدملک محبوب کے گھر آمد، فاتحہ خوانی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
فتح جنگ : اسٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر بریگیڈئر عدنان فوجی افسران اور سویلین کے ہمراہ ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے جبی کسراں کے رہائشی ملک محبوب کے گھر آمد پر، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے پرتباک استقبال کیا،بریگیڈئر عدنان نے لواحقین سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی
انھوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ہماری فورسز نے مؤثر جوابی کاورئی کر کے ہمارے شہیدوں کا بدلہ لے لیا ،انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت رات کی تاریکی میں عوام پر بزدلانہ حملے کئے اور ہمارے معصوم بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جسکا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ،
اس موقع پر چوہدری شفقت محمود تحصیلدار فتح جنگ نے کہا کہ ہمارے معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے اور انسانیت دشمنی ہے ہمارے لوگ بہدر دلیر اور جرات مند ہیں ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جنہوں نے مودی کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے پاکستان نے مودی کے دانت کھٹے کر دئے ہیں ہماری آرمی ائیر فورس اور نیوی پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے ان کی وجہ سے ہی ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر قیدیوں کا تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر قیدیوں کا تبادلہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر رانا ثنا اللہ کا پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بریگیڈئر عدنان
پڑھیں:
پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی، مفتی تقی عثمانی
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے، ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج ہماری افواج نے ہمیں ایک بار پھر خوشی کا دن دکھایا ہے، پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔
انہوں نےکہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں، مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 1965ء میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت کےلیے جان و مال کی قربانی دیں گے، اس ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے، فروعی اختلافات کو خیر باد کہہ کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔